15 اگست ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی اور احمد سلیم صدیقی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی میر نادر خان مگسی کی مقامی اسپتال جاکر عیادت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان میر نادر خان مگسی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اس مو قع پر میر نادر خان مگسی نے علالت کے موقع پر یاد رکھنے پر الطا ف حسین سے تشکر کااظہار کیا ۔