کھیل
18 اگست ، 2014

نازیبا زبان استعمال کرنے پر آئی سی سی کی سعید اجمل کو وارننگ

 نازیبا زبان استعمال کرنے پر آئی سی سی کی سعید اجمل کو وارننگ

کولمبو.....کولمبو ٹیسٹ میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کو خبردار کیا ہے۔ کولمبوٹیسٹ میں آف اسپنر سعید اجمل نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔ سعید اجمل نے سری لنکن اننگز کے 105 ویں اوور میں نازیبا زبان استعمال کی جو اسٹمپ مائیکرون فون سے سنی گئی ۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی رپورٹ میچ آفیشلز نے کی، جس کے بعد سعید اجمل خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے اور انہیں لیول ون کی کم سے کم سزا سنائی گئی ہے۔ لیول ون کی خلاف ورزی کی کم سے کم سزا باضابطہ خبردار کرنا اور زیادہ سے زیادہ سزامیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ہے ۔

مزید خبریں :