18 اگست ، 2014
پشاور.....خیبرپختونخوا ایوان صنعت و تجارت نےعمران خان کی سول نافرمانی تحریک کو مسترد کردیا۔صدر خیبر پختونحوا ایون صنعت و تجارت زاہد شنواری نے سول نافرمانی تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس اور یوٹیلیٹی بلز ادا نہیں کریں گےتو صنعتیں بند ہوجائیں گی۔زاہد شنواری کا کہنا ہے کہ ریونیو کا 90فی صد حصہ وفاق سے آتا ہے، صوبے کا اپنا ریونیو 10فی صد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری بہتری کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہوتی ہے، دھرنوں سے ڈالر مہنگا اور اسٹاک ایکس چینج بیٹھ گئی، ڈالر مہنگا ہونےسے قرضوں کا بوجھ مزید بڑھے گا۔ زاہد شنواری نے مزید کہا کہ پنجاب سے آنے والی خام مال کی سپلائی بھی رک گئی ہے ، جس سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں۔