18 اگست ، 2014
دبئی ..... سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے، جبکہ انگلینڈ پاکستان کی جگہ تیسری نمبر پر آگیا۔سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھا،لیکن شکست کا داغ لگنے کے بعد پاکستان آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے،انگلینڈ بھارت کو سیریز میں تین ایک سے ہرا کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ، جبکہ بھارت اس وقت پانچویں نمبر پر ہے ، جنوبی افریقا پہلے اور آسٹریلیاکی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔