20 اگست ، 2014
ہیوسٹن ......راجہ زاہد اختر خانزادہ...... بھارت کے معروف گلوکار کنگ میکا سنگھ اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کی بے بی ڈال سنی لیون نے ڈیلس کے بعد ہیوسٹن کے شہریوں کو بھی سحر زدہ کر دیا۔ ہزاروں مرد و خواتین بے خودی میں رقص‘ جھوم جھوم گئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنی لیون کا بھی بھرپور رقص‘ اپنی دلفریب ادائوں سے نوجوانوں یک دل حلق میں آ گئے۔ امریکہ بھر میں ہندوستانی اور پاکستانیوں کو مل کر یونہی نچاتا رہوں گا‘ گلوکار میگا سنگھ کا دیسی میڈیا سے گفتگو میں عزم۔ ہیوسٹن میں ریلائنٹ ارینا میں ریڈیو ہم تم اور شیک انٹرٹینمنٹ امریکا کی جانب سے بھارتی گلوکار میکا سنگھ اور بال یوڈ کی گرل سنی لیون نے مسلسل کئی گھنٹوں تک اپنے فن کا مظاہرہ براہ راست پیش کیا۔ اس دوران ہیوسٹن کے مقامی گلوکار رومی خان اور دیگر نے بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ہیوسٹن کے پاکستانی نژاد رومی خان کی پرفارمنس کو گلوکار میکا سنگھ نے بذات خود دیکھا اور ان کو آخر میں آشیرباد بھی دی۔ ریلائنٹ ارینا جس میں 8 ہزار کے قریب لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے‘ یہ ہال مقررہ وقت تک لوگوں سے کھچا کھچ بھر چکاتھا۔ میوزیکل کنسرٹ کے دوران من چلے نوجوانوں اور سیکورٹی عملے کے دوران آنکھ مچولی کا سلسلہ آخر وقت تک جاری رہا، تاہم وہاں موجود لوگوں نے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔ سب سے زیادہ رقص دما دم مست قلندر اور سنگھ از کنگ کے دوران نظر آیا جس میں مرد و خواتین دونوں دیوانہ وار ڈانس اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے نظر آئے۔ گلوکار میکا سنگھ کے ہمراہ آنے والی مس انڈیا امرتا پٹیکا نے بھی نظامت کے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے جبکہ بھارت سے آنے والے دیگر گلوکاروں اشکا سنگھ‘ صوفی گلوکار ریمن کپور‘ گیتا اور روی یوار سمیت آلات موسیقی پر سازندوں نے بھی خوب رنگ جمایاں۔ میوزیکل کنسرٹ کے پروموٹر ریڈیو ہم تم کے ریحان صدیقی اور شیک انٹرٹینمنٹ کے مالک امیر علی مکھانی نے کامیاب شو منعقد کرانے پر عوام اور مقامی اسپانسرز سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ بھی ایسے تفریحی پروگرام ہیوسٹن کے عوام کیلئے پیش کرتے رہیں گے۔ دریں اثناء گلوکار میکا سنگھ نے ہیوسٹن میں قیام کے دوران دیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور بھارتی تو ہمارے پہلے سے ہی ہیں تاہم ہو پاکستان اور پاکستانیوں سے بھرپور محبت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ آپ نے میرے ڈیلس اور ہیوسٹن کے کنسرٹ میں دیکھا کہ بھارتی ہوں یا پاکستانی‘ دونوں مل کر ناچ رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ بھر میں وہ اس طرح پاکستانی اور بھارتی دونوں کو خوب نچاتے ریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے محبت اور پیار کا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہ سب کو پتہ ہے کہ سیاستدانوں کا ایجنڈا مختلف ہوتا ہے لہٰذا ہمیں ان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر ان کے پروموٹرز امیر مکھانی اور ریحان صدیقی بھی موجود تھے۔