20 اگست ، 2014
کراچی...... ایم ڈبلیو ایم کے سیکر ٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر کراچی کابینہ کا و فد انقلاب مارچ کے شرکاء کی خدمت کیلئے کارکنان کے ہمراہ علامہ حسن ہاشمی کی قیادت میں جلد اسلام آباد جائے گا ۔ عوامی احتجاج نے دھاندلی زدہ حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ سحسن ہاشمی نے وحدت ہائوس میں اجلاس سے جمہوریت کے علمبرداروں کو عوام پر ہوتا ظلم دکھائی نہیں دیتا خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی،اصغر عباس زیدی، انجینئر رضا نقوی ،ڈاکٹر مدثر حسین ،جواد حیدر ،احسن عباس،حیدر زیدی،ناصر حسینی سمیت دسٹرک ذمہ داران نے شرکت کی ۔علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے علمبرداروں کو عوام پر ہوتا ظلم دکھائی نہیں دیتا چہرے بدل کر اقتدار میں وہی بادشاہی نظام آیا عوامی انقلاب ان بادشاہوں کی غلامی سے بہت جلد ملک میں بسنے والے ہر محکوم افراد کو آزادی دلائے گا۔مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات میں شرکت کرکے نئے پاکستان، اخوت و محبت کے پاکستان، رواداری و ملنساری کے پاکستان، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان، علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی تشکیل میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء علامہ حسن ہاشمی نے اعلان کیا کے علامہ علی انور جعفری ایم ڈبلیو ایم کراچی سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے پاکستان عوامی تحریک ،مسلم لیگ ق ،سنی اتحاد کونسل،سنی تحریک کراچی کی قیادت سے مکمل رابطہ میں ہیں جیسے ہی مرکزی قائدین کی جانب سے کال آتی ہے کراچی میں دوبارہ دھرنا دیا جائے گا ۔