20 اگست ، 2014
اسلام آباد.......حکومتی ٹیم اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھ دیے،مذاکراتی کمیٹی کو اپنا مؤقف پیش کیا، مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت فوری طور پر مستعفی ہوں۔ رحیق عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے ورثا کو اب تک انصاف نہیں ملا،مذاکرات کے اختتام پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے۔