پاکستان
21 اگست ، 2014

ماہر قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کی طبیعت میں بہتری

ماہر قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کی طبیعت میں بہتری

کراچی .....ماہر قانون دان اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے ۔ماہر قانون دان اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی دو روز قبل سرجری کی گئی ہے۔ فخرالدین جی ابراہیم کے اہل خانہ کے مطابق آپریشن ہونے کے بعد انہیں انہتائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، طبی ماہرین کی آٹھ رکنی ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ انہیں جلد سی آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :