پاکستان
21 اگست ، 2014

تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کردئیے

تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کردئیے

اسلام آباد.....پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم مقامی ہوٹل میں مذاکرات کیلئے پہنچی تاہم تحریک انصاف کی ٹیم نہیں آئی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فی الحال ہم مذاکرات کو معطل کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو سیل کردیا گیا ہے۔ حکومتی ٹیم میں اے این پی کے سینیٹرزاہد خان، وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ، گورنرپنجاب محمد سرور، وزیراطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزرا احسن اقبال اور زاہد حامد شامل ہیں۔

مزید خبریں :