21 اگست ، 2014
اسلام آباد...... شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا اصلی چہرہ جلد بے نقاب ہونے والا ہے، آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی سے حکومتی عزائم سامنے آرہے ہیں،پنجاب کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، گزشتہ روز میرے گھر پر حملہ کیا گیا ،ابھی تک میرے گھر پر حملے کا کیس رجسٹر نہیں ہوا، ایسی صورت حال میںحکومت کا رویہ مذاکرات کو بگاڑنے کا ہے، فی الحال ہم مذاکرات کو معطل کررہے ہیں۔اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جب تک اسلام آبادکی جانب آنے والے راستوں سے کنٹینر اور دیگر رکاوٹیں نہیں ہٹائی جاتیں پاکستان تحریک انصاف مذاکرات نہیں کرے گی۔