21 اگست ، 2014
اسلام آباد .....عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کچھ چہرے مذاکرات کر رہے ہیں، کچھ چلمن کے پیچھے بیٹھے ہیں، امید ہے کہ معاملات کی حتمی شکل اتوار تک سامنے آجائیگی۔جیو کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور دھرنا دینے والوں کے درمیان جو مذاکرات ہورہے ہیں ، اس کا فوری حل نہیں نکلے گا ، تاہم یہ مسئلہ حل ہونا ہے،کوشش یہ کی جائے کہ تیسری قوت نہ آئے اور کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ قربانی سے پہلے قربانی ہوتی ہوئی اب بھی دیکھ رہے ہیں۔