کاروبار
21 اگست ، 2014

ملک میں سیاسی انتشار پر کاروباری برادری کی تشویش

کراچی .....صنعت کاروں اور تاجر برادری نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار نے کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیاہے، دھرنوں سے ملک کی ساکھ کوعالمی سطح پرشدید نقصان ہورہا ہے۔کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ سات روز سے جاری سیاسی کشیدگی سے ملکی کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہے،سیاسی خلفشار اگر جلد ختم نہ ہوا تو اس کے خطر ناک اثرات ملکی معاشی سطح پر پڑیں گے۔دوسری جانب تاجر یہ بھی کہتے ہیں کہ اس طرح کے دھرنوں سے ملکی ساکھ کمزور ہورہی ہے۔صنعت کاروں کی التجا ہے کہ حکومت افہام و تفہیم کے ساتھ تنازعات کو حل کرے اور معاشی ترقی کو اولین ترجیح بنائے۔

مزید خبریں :