پاکستان
21 اگست ، 2014

ملک کی بگڑتی سیاسی صورتحال پر الطاف حسین کا اظہار تشویش

ملک کی بگڑتی  سیاسی صورتحال پر الطاف حسین کا اظہار تشویش

لندن......ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بگاڑ کی طرف جانے والی ملک کی سیاسی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف،عوامی تحریک اورانکی حلیف جماعتوں کے سربراہان صبر سے کام لیںاورحکومت ودیگر ارباب اختیاربھی تحمل کا مظاہرہ کریں،الطاف حسین نے کہا کہ دھرنے دینے والے اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں، سیاسی رہ نما تضحیک آمیز الفاظ یا جملے استعمال کرنے سے گریز کریںانہوں نے حکومت سے طاقت کے استعمال سے گریز کی بھی اپیل کی،ا نہوں مزید کہا کہ معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کیلیے وقت ضائع کیے بغیردوبارہ شروع کیاجائے،کچھ دو اور کچھ لوکی پالیسی پر عمل کرتے ہوئےحل تلاش کیا جائے،بہتر ہے کہ آپس میں بات چیت کے ذریعے جلد ازجلد کوئی حل تلاش کرلیں،کہیں ایسا نہ ہوکہ ریاست، ملک کی سلامتی وبقا کیلیے مداخلت کرنے پر مجبورہو۔

مزید خبریں :