پاکستان
21 اگست ، 2014

نواز شریف کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائيں گے، عمران خان

نواز شریف کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائيں گے، عمران  خان

اسلام آباد......عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائيں گے،انھوں نے دھمکی دی کہ نئے آئی جی نے کارکنوں کو کچھ کہا تو اسے گردن سے پکڑیں گے ساتھ ہی آج ڈی چوک پر دولاکھ کارکن جمع کرنے کادعوی ٰ بھی کردیا۔عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کی شرط سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آئی جی اسلا م آبادکی تبدیلی پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ے احکامات نہ ماننے پر یہ قدم اٹھایا گیا،انھوں نے دھمکی دی کہ اگر نئے آئی جی نے کارکنوں کو چھیڑا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے. انھوں نے کہا کہ غیرقانونی طورپرکنٹینرز لگائے جارہے ہیں،ساتھ ہی ہدایت کردی کہ کارکن تمام رکاوٹوں کو توڑ کر دھرنے میں شامل ہوں۔

مزید خبریں :