پاکستان
21 اگست ، 2014

پاکستان میں ماورائے آئین تبدیلی کی مخالفت کرینگے،امریکی سفارت خانہ

پاکستان میں ماورائے آئین تبدیلی کی مخالفت کرینگے،امریکی سفارت خانہ

کراچی.....پاکستان کے سیاسی نظام میں ماورائے آئین تبدیلی کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے، امریکی سفارت خانے کے نئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دھرنوں کے دوران نجی پراپرٹی اور حکومتی عمارتوں کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے،امریکی سفارت خانہ اسلام آبادمیں دھرنوں کی صورتحال مانیٹرکررہاہے،اشتعال کے بجائے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوںنے واضح کیا کہ سیاسی نظام میں ماورائے آئین تبدیلی کےکسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے، سیاسی بے یقینی کو مذاکرات سے حل کیا جائے۔

مزید خبریں :