21 اگست ، 2014
اسلام آباد...... سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دھرنوں کا حل مذاکرات ہی ہے،میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چاہے قتل کا مقدمہ ہی درج ہو مذاکرات ہی کرنے پڑتے ہیں،انہوںنے کہا کہ نجومی نہیں ہوں جو مڈٹرم الیکشن کی پیشگوئی کرسکوں، سابق وزیراعظم نے مزیدکہا کہ میں نےاپنی نااہلی پراپیل بھی نہیں کی،آئین کےتحفظ کےلیےاپنی نااہلی قبول کی۔