پاکستان
22 اگست ، 2014

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا جائزہ پیر کولینگے،اسپیکر

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا جائزہ پیر کولینگے،اسپیکر

اسلام آباد......تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے سیکریٹری اسمبلی کو پیش کر دئیے گئے، جمعہ کی سہ پہر شاہ محمود قریشی دیگر ارکان کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئے توا سپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی بھی جاچکے تھے،سیکریٹری اسمبلی واپس آئے اور استعفے وصول کئے،اسپیکر ایاز صادق نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہاکہ وہ لاہور آگئے تھے اور پیر کو واپسی پر استعفوں کا جائزہ لیں گے۔استعفے جمع کرانے کے بعد میڈیا سےگفتگو میں شاہ محمود قریشی نےکہاکہ تھرڈ امپائر اللہ کی ذات ہے، الیکشن لڑنا اور ووٹ مانگناآسان کام نہیں ، اسمبلی سے جانے کا کسی کو شوق نہیں ہوتا۔ شاہ محمود قریشی سے جب پوچھا گیا کہ کتنے استعفے دیئے، تو انہوں نے تعداد بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ ان کے دو تین ارکان ملک سے باہر ہیں، ان کے سوا باقی سب کے استعفے جمع کرادیئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :