دنیا
26 اگست ، 2014

یوکرین کے صدر نے پارلیمنٹ توڑ دی، عام انتخابات کا اعلان

یوکرین کے صدر نے پارلیمنٹ توڑ دی، عام انتخابات کا اعلان

کیف .......یوکراینی صدر نے پارلیمان کو تحلیل کرتے ہوئے اکتوبر میں قبل از وقت عام انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یوکراینی صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں پیٹرو پوروشینکو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نئی پارلیمان کا انتخاب 26 اکتوبر 2014ء کو کیا جائے گا۔صدر پوروشینکو نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان ایسے وقت پر کیا ہے، جب وہ آج منگل کو متوقع طور پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنما بیلاروس کے دارالحکومت مِنسک میں یوکراینی بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :