27 اگست ، 2014
لاس اینجلس.......ہالی وڈ کی نئی فلم "دی پیرامڈ" کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم دی پائیرامڈ کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کی ہے جو اہرام مصر سے متعلق پرسرار معاملات کی تحقیق کر رہے ہیں۔ اس کھوج میں ماہرین ایک مختلف اہرام دریافت کرتے ہیں اور اس میں پھنس کر آسیب کا شکار ہوجاتے ہیں۔ خوفناک مناظر لیے یہ فلم 5 دسمبر سے سینما گھروں میں آ رہی ہے۔