کاروبار
17 اپریل ، 2012

فوجی فرٹیلائزر کو رواں سال خسارے کا سامنا

کراچی… فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 38 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران کمپنی کو 38 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے اوراس کا فی حصص خسارہ 44 پیسے رہا ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو ایک ارب 55 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی ایک روپے سات پیسے رہی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کی سیلز میں کمی کی وجہ سے کمپنی کے منافع میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :