کھیل
29 اگست ، 2014

ہرارے: جنوبی افریقہ نے زمبابوےکو 61رنز سے شکست دیدی

ہرارے: جنوبی افریقہ نے زمبابوےکو 61رنز سے شکست دیدی

ہرارے.........زمبابوےمیں جاری ٹرائنگولر سیریز کےآج تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوےکو 61رنز سے شکست دیکر اضافی پوائنٹ حاصل کرلیا ہے،زمبابوےنے ٹاس جیت کر پروٹیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک نے پروٹیز کو بہترین شروعات دی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 142رنز بناڈالے، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، لیکن پروٹیز کا کوئی اوربلے باز اس اچھی شروعات کا فائدہ نہ اٹھا سکا اور پوری ٹیم49.5اوورز میں 231رنز پر آئوٹ ہوگئی ،زمبابوے جانب سے پروسپراوتسیانے 36رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ساتھ ہیٹرک بھی کی۔وہ زمبابوے کی جانب سے ون کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 170رنز پر ڈھیر ہوگئی،ٹیم کا کوئی بلے باز سوائے سین ولیمز46اور سکندر رضا 35کوئی اور بیٹسمین قابل ذکراسکور نہ کرسکا،پروٹیز کی جانب سے ڈیل اسٹین اور ریان میکلرن نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہےاس ٹرائنگولر سیریزمیں تیسری ٹیم آسٹریلیا ہے ،پروٹیز اور کینگروز سیریز میںاب تک ایک ایک میچ جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :