02 ستمبر ، 2014
اسلام آباد...... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے تمام ایم این اے کل قومی اسمبلی میں جا کر اپنے استعفے پیش کریں گے، شاہ محمود اسمبلی میں بتائیں گے کہ استعفے کیوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سراج الحق کے وفد سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، میں بے نظیر بھٹو کے ساتھ آکسفرڈ یونی ورسٹی میں پڑھتا تھا، وہاں ہی سیاست سیکھی ہے۔