کھیل
17 اپریل ، 2012

پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم میں دوتبدیلیاں

لاہور…جاپان کا دورہ کرنے والی پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم میں دوتبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق جاپان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کردی گئی ہیں، 25 اپریل سے شروع ہونے والے دورے کے لئے ٹیم میں ایلزبتھ خان اور ڈیانا بیگ کو شامل کیا گیا تھا، لیکن بروقت پاسپورٹ مہیا نہ کرنے پر الزبتھ کی جگہ عالیہ رضی اور ڈیانا کی جگہ مریم شفیق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کے کی وجہ سے ویزوں کے حصول میں تاخیر ہو رہی تھی ، اس لیئے ریزرو کھلاڑیوں و اسکواڈ میں جگہ دی گئی۔

مزید خبریں :