دنیا
03 ستمبر ، 2014

ہیوسٹن میںپاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں تقریب

ہیوسٹن میںپاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں تقریب

ہیوسٹن .....راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی.....پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کی جانب سے امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر جناب جلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی بزنس مین کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ہیوسٹن کے قونصل جنرل جناب افضال محمود نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترم سفیر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان سماجی‘ ثقافتی اور کاروباری روابط پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ قونصل جنرل افضال محمود نے ٹیکساس کے خصوصی حوالے سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں اشتراک کار کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر جناب پرویز اقبال نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اسے جلد بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں پاکستان چیمبر آف کامرس کے دیگر ارکان گلفراز خان‘ وسیم اختر‘ پی جے سواتی‘ افضال جنجوہ‘ ممتاز خان‘ ذکی مرزا اور چودھری محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستانی چیمبر آف کامرس کی طرف سے سفیر پاکستان کو ایک یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب کا اختتام رائل ریسٹورینٹ کے لذیذ کھانوں سے ہوا۔

مزید خبریں :