دنیا
18 اپریل ، 2012

امریکا نے بھارتی وی آئی پیزکیلئے ایئرپورٹس پرخصوصی انتظامات کردئیے

امریکا نے بھارتی وی آئی پیزکیلئے ایئرپورٹس پرخصوصی انتظامات کردئیے

واشنگٹن ... امریکانے بھارتی وزارت خارجہ کوسیکیوٹی پروٹوکول سے آگاہ کردیا ہے کہ وی آئی پیزکوحراست سے بچانے کے لیے امریکی ایئرپورٹس پرانتظامات کردیئے گئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق امریکانے بھارتی وزارت خارجہ کوسیکیوٹی پروٹوکول سے آگاہ کردیا ہے کہ وی آئی پیزکوحراست سے بچانے کے لیے امریکی ایئرپورٹس پرانتظامات کردیئے گئے ہیں۔امریکا کا کہنا ہے کہ زیرحراست افرادہوم لینڈ سیکیورٹی کے خصوصی نمبرپررابطہ کرکے رہائی پاسکتے ہیں اور بھارتی وی آئی پیز امریکا آمد کے بارے میں ہوم لینڈسیکیورٹی کوپیشگی آگاہ کرسکتے ہیں، گزشتہ ہفتے اداکار شاہ رخ خان کو امریکا میں نیویارک ایئرپورت پر دو گھنٹے تک امریکی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کیلئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :