06 ستمبر ، 2014
لاہور......دریائےچناب اوربرساتی نالوں میں طغیانی نےپنجاب کےکئی علاقوں کو لپیٹ میں لےلیا۔ہیڈ قادر آباد اورنالہ ڈیک میں شگاف پڑنے سےکئی علاقوں میں تباہی مچ گئی،قادرآبادمیں خوف پھیل گیا۔ظفروال میں ایمرجنسی نافذ۔وزیر آباد،کامونکی ،پنڈی بھٹیاں ، ونیکے تارڑ اورجلالپور بھٹیاں بھی پانی کی زد میں آگئے۔دریائے چناب کاساڑھے چھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلاآج رات ونیکے تارڑ،پنڈی بھٹیاں اورجلالپور بھٹیاں کےعلاقوں سےگزرے گا،ان علاقوں کے 70 دیہات زیرِ آب آگئے،،قادرآباد بیراج میں پانی کا اخراج 6لاکھ 62 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا،ہیڈ قادرآباد کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنےسےپانی قادرآبادشہر میں داخل ہوگیا۔ وزیر آباد کی آبادیوں محلہ لکڑ منڈی،کٹڑا مائی دا،لالہ زار کالونی،جناح کالونی،ماڈل کالونی اورمحلہ اسکندر پورہ میں نالہ پلکھو کا 3سے5فٹ پانی بہہ رہا ہے،ظفروال کےقریب نالہ ڈیک کا بند ٹوٹنے سے100فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،وڈالہ اور فاروق آباد نامی2دیہات پانی میں ڈوب گئے، ظفروال شہراور20کے قریب دیہات میں 4سے6فٹ پانی بہہ رہا ہے،ریسکیو حکام نے نامعلوم مقام سے بہہ کر آنےوالی3لاشیں نکال لیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی،،کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں اورمویشی بہہ گئے،، آرمی کی ٹیمیں اور ریسکیو حکام کشتیوں کے ساتھ ظفروال پہنچ گئےہیں،،ڈسکہ کی کئی آبادیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔تحصیل کامونکی میں کوٹلی باگا کے نزدیک نالہ ہسری کا حفاظتی بندٹوٹ گیا،جسکی وجہ سے پانی راجہ والا ،حمید پوراورلالو پور کے راستے کامونکی شہر کی جانب بڑھ رہاہے۔ سیلاب کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ۔