پاکستان
06 ستمبر ، 2014

مبشر لقمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم

مبشر لقمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد...... اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکرمبشر لقمان سمیت دیگرکےخلاف فوجداری استغاثہ کی سماعت اسلام آباد میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن کی درخواست پرسماعت کی، جنگ گروپ کی ساکھ اور میر شکیل الرحمان کی شہرت کو نقصان پہنچانے اور بغیر ثبوت بے بنیاد الزام تراشی پر فوجداری استغاثہ دائر کیا گیا تھا۔ مبشر لقمان عدالت میں پیش ہوئے جنہیںعدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔ مبشر لقمان نے عدالت میں کہا کہ بیماری کے باعث پہلے پیش نہیں ہو سکا، انجیو پلاسٹی کرائی ہے، 3 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار عامر عبداللہ عباسی نے کہا کہ مبشر لقمان کی میڈیکل رپورٹ کی مصدقہ نقل فراہم کی جائے۔ عامر عبداللہ عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان نے گزشتہ سماعت پرعلالت کے باعث عدالت حاضری سے استثنا لیا مگر رات کو ٹی وی پرپروگرام بھی کیا۔ اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور عقیل کریم ڈھیڈی ایک مرتبہ پھر عدالت میں حاضر نہ ہوئے، انکے وکیل کا کہنا تھا کہ سلمان اقبال امریکا سے دبئی پہنچ گئے ہیں، آیندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔ دوسری جانب عدالت نے عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے آج کے دن کےلیےحاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی۔ عدالت نے سلمان اقبال ، مبشر لقمان، عقیل کریم ڈھیڈی، صابر شاکر اور عارف حمید بھٹی کو 10 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :