پاکستان
07 ستمبر ، 2014

لاہور:شاہدرہ کے علاقے رانا ٹاؤن میں سیلابی صورتحال برقرار

لاہور:شاہدرہ کے علاقے رانا ٹاؤن میں سیلابی صورتحال برقرار

لاہور.....لاہورکے نواحی علاقے رانا ٹاؤن میں نالہ بیڈھ کا سیلابی پانی داخل ہو گیا ۔ علاقہ مکین پچھلے چارروز سے اپنے گھروں میں محصور ہر کر رہ گئے ہیں ۔ شہریوں کو روزمرہ کی اشیاخوردنوش اورادویات کی شدیدقلت سامناہے ۔لاہور کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن میں سیلابی پانی داخل ہونے سے علاقہ مکین چھتوں پررہنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ آبادی کی گلیوں میں بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن ہوگیاہے ۔ مکینوں کو روز مرہ اشیا کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے ۔لوگوں کی شکایت ہے کہ وہ بے یارومدگار ہیں اور انتظامیہ یا کوئی حکومتی نمائندہ مدد کو نہیں پہنچا۔

مزید خبریں :