پاکستان
07 ستمبر ، 2014

دھرنے پر بیٹھے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، وزیر اعظم

دھرنے پر بیٹھے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، وزیر اعظم

سیالکوٹ..... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سال کا ریکارڈ توڑدیا،جولوگ دھرنا دیے ہوئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور فضائی جائزہ لیا۔۔ اس موقع پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے 20 سال کاریکارڈ توڑدیا، حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں،وسائل زیادہ ہوں تونئےمنصوبے بن سکتے ہیں تاکہ نقصانات سےبچاجاسکے،دھرنا دینے والے لوگ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں،جوپاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں قوم ان کا نوٹس لے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھا۔

مزید خبریں :