کھیل
07 ستمبر ، 2014

آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان جارج بیلی قیادت سے دستبردار

آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان جارج بیلی قیادت سے دستبردار

کینبرا...... آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان جارج بیلی ، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں، وہ اگلے ماہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامئے کے مطابق جارج بیلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ پانے کے لئے دیا، جارج بیلی کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا مستقل حصہ بننا چاہتے ہیں، اسی لئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑ رہے ہیں، انکی دستبرداری سے نئے کپتان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، جارج بیلی کے اس فیصلے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے نئے ٹی ٹوئنٹی قائد کی تلاش شروع کردی ہے، امکان ہے کہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت اوپننگ بیٹسمین ایرن فنچ کریں۔

مزید خبریں :