انٹرٹینمنٹ
08 ستمبر ، 2014

بھارت مقبول گلو گارہ آشا بھوسلے کی اکیاسویں سالگرہ

بھارت مقبول گلو گارہ آشا بھوسلے کی اکیاسویں سالگرہ

ممبئی … بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول گلو گارہ آشا بھوسلے کے گائے ہوئے گانے کل کی طرح آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ صرف 10سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی آشابھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیدا ہوئیں۔ 20 سے زائد بھارتی و غیر ملکی زبانوں میں 12ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرنے والی آشا نے کم و بیش 1ہزار فلموں کیلئے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے اپنی آواز کا جادو جگایا، لیکن معروف موسیقار آر ڈی برمن کی کمپوزیشن میں ریکارڈ کروائے گئے گانوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ آشا کو بھارت کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز پدما بھوشن اور دادا صاحب پھالکے سمیت درجنوں ملکی و غیر ملکی اعزازات و ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :