10 ستمبر ، 2014
راولپنڈی.....شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آج دو مختلف کارروائیوں میں65دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وادی شوال میں بمباری سے30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جبکہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔دتہ خیل میں بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج کارروائیوں کے دوران مارےگئے دہشت گردوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔