10 ستمبر ، 2014
اسلام آباد....... چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دوسری جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو ٹیکس چور کہتے ہیں ،لیکن خود ان کی اپنی جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت باقاعدگی سے ٹیکس ادا نہیں کرتی ۔ دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 82 فیصد ارکان باقاعدگی سے ٹیکس نہیں دیتے ۔ باقی 18 فیصد ارکان کی اکثریت بھی جو ٹیکس ادا کرتی ہے وہ ان کے معیارِ زندگی سے مطابقت نہیں رکھتا ۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے 34 میں سے 15 ارکان قومی اسمبلی نے لگاتار دو سال تک ٹیکس نہیں دیا ۔ 5 ارکان نے دو سال میں ایک مرتبہ ٹیکس ادا کیا جبکہ باقی 14 ارکان باقاعدگی سے ٹیکس دیتے ہیں ۔ ان میں عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل ہیں ۔ لیکن ان لوگوں نے بھی جتنا ٹیکس ادا کیا وہ ان کے معیار زندگی سے مطابقت نہیں رکھتا۔