18 اپریل ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔انچارج ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر عامر غفور نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 7 لا کھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور 9 لاکھ افراد ہپاٹائٹس سی میں مبتلا ہیں۔سال 2011 میں ہپاٹائٹس کے مریضوں میں بارہ سے پندرہ فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 2012 میں رجسٹرڈ کیئے جا نیوالے مریضوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت تیس فیصد زیادہ ہے۔طبی ماہرین مرض میں اضافے کی بڑی وجہ بھی آلودہ پانی کا استعمال قرار دیتے ہیں۔