24 جنوری ، 2012
ماسکو… روس نے حملہ آور ایٹمی آبدوز پیر کو بھارت کے حوالے کر دی، جس کے بعد ہندوستان ایسی نیوکلیئر صلاحیت والی آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہوگیا، اس وقت امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے پاس ایسی تباہ کن آبدوزیں ہیں، K-152 آبدوز کی رفتار 30ناٹ ہے اور یہ چار 533 ایم ایم تارپیڈو اور چار 65 ایم ایم تارپیڈو ٹیوبس سے مسلح ہے ۔ روس نے آبدوز بھارت کو دس سالہ لیز پر دی ہے ، معاہدے کی کل مالیت 900 ملین ڈالر ہے ۔ ایٹمی آبدوز کی شمولیت سے بھارتی بحریہ کی زیر سمندر حملہ کرنے کی قوت میں اضافہ ہو گیا ہے ، حوالگی کی تقریب روسی بندرگاہ پری مورے پر ہوئی۔