11 ستمبر ، 2014
سرینگر....... بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہےکہ بھارت کے بارے میں پاکستان کا رویہ تبدیل ہونے پر مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کررہے تھے۔ بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ پڑوسی پڑوسی ہوتا ہے، دوست تبدیل کرسکتے ہیں،پڑوسی نہیں۔ بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے متعلق پاکستان کا رویہ تبدیل ہوجائے تو مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔