11 ستمبر ، 2014
کراچی...... بدھ کی شب فیڈرل بی ایریامیںمسلح دہشت گردوںفائرنگ سے شہید ہونے والےایم کیوا یم کےکارکن اوررابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی کے کوآرڈی نیٹر سلمان کاظمی شہیدکوسینکڑوںسوگواران کی موجودگی عزیزآبادکے شہداء قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ بعدنماز ظہرمسجدخیرالعمل فیڈرل بی ایریامیںادا کی گئی۔جس میں اراکینرابطہ کمیٹی عامرخان،حیدرعباس رضوی،احمدسلیم صدیقی ،کہف الوریٰ،اسلم آفریدی،وسیم اختر،صوبائی وزراء،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوںکے عہدیداران،کارکنان، ہمدردوںاورشہیدکے عزیزو اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔دریں اثناسید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی کو آگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے، نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت میںان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہو گئی ہے، ڈاکٹروں ، انجینئروں اور علماء کے بعد اب مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کے اہل خانہ کو بھی ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سےمطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں۔