12 ستمبر ، 2014
کراچی...... سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے دوران پچاس ملازمین کی اسناد جعلی ثابت ہوئیں، ان ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مزید ملازمین کی اسناد کی جانچ جاری ہے۔ سی اے اے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی میں میرٹ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جن ملازمین نے جعلی ڈگریوں پر ملازمتیں حاصل کی ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پے گروپ ایک سے گیارہ تک کے تمام ملازمین کی اسناد کی تصدیق کا عمل جاری ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی اسناد کے حامل ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی۔