پاکستان
12 ستمبر ، 2014

سترہستمبر تجدید عہدوفاء کے طور پر منایا جائیگا،ایم کیو ایم امریکا

شکاگو......ایم کیو ایم امریکہ کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین،ندیم صدیقی اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ثاقب محی الدین، توصیف خان ، وکیل جمالی ، علی حسن ، عامر قاضی ، وسیم زیدی، محمد ظہیر، گل محمد، اسد صدیقی سمیت چیپٹر انچارجز، چیپٹر کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کے سفیر ہیں جو اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائی کے ساتھ الطاف حسین کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف ہیں۔جنید فہمی نے تنظیمی امور کی مزید بہتر انجام دہی کے لئے مختلف چیپٹرز میں تنظیم نو کا اعلان کیااور نئے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی لگن اور خلوص کے ساتھ کام کریںاور قائد تحریک الطاف حسین کی پاکستان بچانے کی کوششوں اور اقدامات سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کریں۔انھوں نے کارکنان اور ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے جاری Adopt a Family پروگرام کا حصہ بن کر حق پرست شہداء کے لواحقین کی امداد کریں۔سینٹرل آرگنائزر کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 ستمبر قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے تجدید عہد وفاء کے طور پر منایا جائیگااور کارکنان اپنے اپنے شہروں میں الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے اجتماعات منعقد کریں گے۔اس موقع پر سینٹرل کمیٹی نے سالانہ کنونشن کے کامیاب انعقاد پر واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :