12 ستمبر ، 2014
کراچی .....متحدہ بین امسلمین کے صدر تنویر الحق نے کہا ہے کے شہر میں فرقہ ورانہ لہر دوبارہ شروع ہوگئی ہے حکومت اس کو ختم کرنے میں اپنی رٹ قائم کرے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے ہوئے متحدہ بین امسلمین کے صدر تنویر الحق کا کہنا تھاکہ گزشتہ ہفتے سے جاری فرقہ وارنہ الفاط کی سخت الفاط میں مذمت کرتے ہیں حکومت نے اگر اس مسئلے کو کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تو ہمارے ملک بھی عراق، اور شام بن جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف متحدہ قومی مومنٹ کے قائد کے سوا کسی لیڈر نے اس مسلے پر اپنی آواز بلند نہیں کی ہم الطاف حسین کا شکر گزار ہیں کےوہ اس مسئلے کو ختم کرنے میں اپنا کردار یدا کر رئے ہیں۔