پاکستان
14 ستمبر ، 2014

دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان سے گزر رہا ہے

دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان سے گزر رہا ہے

ملتان......دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان سےگزر رہا ہے۔ شیرشاہ کے مقام پرساڑھے 6 لاکھ کیوسک کےریلا سے سیکڑوں بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ شیرشاہ ریلوےاسٹیشن میں بھی پانی داخل ہونے کے باعث ٹرین سروس معطل ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔فلڈکنٹرول سینٹر کے مطابق شیرشاہ بندپردریائےچناب کےسیلابی ریلےمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سیلابی پانی شیرشاہ ریلوےاسٹیشن میں داخل ہوگیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوےٹریک پر3سے4فٹ پانی جمع ہوگیا اگرپانی کی سطح مزیدبڑھی توریلوےٹریفک معطل کردی جائےگی۔محکمہ انہار کے مطابق شیرشاہ بندپرساڑھے6لاکھ سےزائدکیوسک کاسیلابی ریلاگزررہاہے جبکہ شیرشاہ بندکی مضبوطی کےلیےگزشتہ40گھنٹوں سےمرمتی کام جاری ہے۔

مزید خبریں :