14 ستمبر ، 2014
ملتان..... سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جھنگ ، ملتان اور مظفر گڑھ میں آرمی کی ٹیمیں متاثرین کی مدد کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان ، مظفر گڑھ اور اُچ شریف میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اس کےساتھ بہاول پور اور اٹھارہ ہزاری میں بھی فوجی جوان متاثرین کی مدد کررہے ہیں، پاک آرمی نے اب تک 37 ہزار افرا دکو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا ہے ، متاثرین میں 80 ٹن راشن تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ 18 میڈيکل کیمپ مختلف علاقوں میں کام کررہے ہیں۔ آرمی کے ریسکیو آپریشن میں 7 ہیلی کاپٹر اورتین سو کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں۔