پاکستان
14 ستمبر ، 2014

کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے؛ عمران خان

کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے؛ عمران خان

اسلام آباد..... پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، وزیرداخلہ سمیت دیگر رہ نما جھوٹ بولتے ہیں،مظلوم کی مدد کرنے کے بجائے یہ اسی پر کیس کردیتے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کو خطرہ ہے،اس لیے لوگوں کو دھرنے میں شرکت سے روکا جارہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا نوازشریف کے استعفے کے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گےاورکارکنوں پر مقدمہ درج کرنے پرآئی جی اسلام آباد طاہرعالم کو نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں :