دلچسپ و عجیب
16 ستمبر ، 2014

3روزسے جاری سالانہ لائٹ اینڈ آرٹ فیسٹیول اختتام پذیر

3روزسے جاری سالانہ لائٹ اینڈ آرٹ فیسٹیول اختتام پذیر

کیسکائس ......پرتگال کے شہر کیسکائس (Cascais)میں تین روز تک جاری رہنے والا سالانہ لائٹ اینڈ آرٹ فیسٹیول گذشتہ روزاختتام پذیر ہوگیا۔تیسرے سالانہ لیومنا لائٹ فیسٹیول کیلئے دنیا کے12ممالک سے کم وبیش40آرٹسٹ یہاں پہنچے جنہوں نے اپنی26لائٹ و آرٹ انسٹالیشنزنمائش کیلئے پیش کیں۔آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کا امتراج نظر آیا وہیں،وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پراجیکشن اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔13ستمبر سے شروع ہونے والے لیومنا لائٹ فیسٹیول میں ہر رات بلند و بالا اور تاریخی عمارتوں پر لیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شو کا انعقا کیا گیا جو تین روز تک اپنے رنگینیاں بکھیرنے کے بعد گذشتہ روز15ستمبر کو اپنے اختتام کو پہنچا ۔

مزید خبریں :