کاروبار
18 ستمبر ، 2014

بھارتی ہائی کمشنر کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

بھارتی ہائی کمشنر کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

کراچی...... بھارتی ہائی کمیشنرکا کہنا ہےکہ مونا بائو کھوکھرا پار کی راہداری پاک بھارت تجارت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،بھارتی ہائی کمیشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے تاجروں سے ملاقات کی،جس میں ان کا کہنا تھا کہ مونا بائو اورکھوکھرا پار کے ذریعے روابط تجارت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اگر ان کو کھولا جائے،اس کے علاوہ بھارتی ہائی کمیشن ڈوننگ بزنس وید انڈیا کا انعقاد کیاجائے گا،جس میں پاکستانی تاجروں کو بھارتی پالیسیوں سے آگاہ کیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانا بھارت کے منتخب وزیراعظم نرندر مودی کی ترجیحات میں شامل ہے،ملاقات میں کے سی سی آئی کے صدر عبداللہ پاک بھارت تجارت میں نان ٹیریف رکاوٹیں تجارت بڑھانے میں حائل بنی ہوئی ہیں،جبکہ ایک صنعت کار نے بھارتی ہائی کمیشنر کو تجویز دی ہے کہ یہ ارادہ کیا جائےکہ کاروباری اور سیاسی معاملات کو الگ الگ رکھا جائے،تجارت میں سیاست کا اثرورسوخ مکمل طور پر ختم ہونا چاہیئے۔

مزید خبریں :