کھیل
18 ستمبر ، 2014

قومی ٹیم 1992کا ورلڈ کپ ذہن میں رکھ کر تیاری کرے، میانداد

قومی ٹیم 1992کا ورلڈ کپ ذہن میں رکھ کر تیاری کرے،  میانداد

کراچی...... سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 1992کرکٹ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر تیاری کرے ، ملک میں کرکٹ بورڈ ہے لیکن کو ئی پلان اور سسٹم نہیں ہے اس وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ مزار قائد پر ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان ٹیم 2015کے ورلڈ کپ کی تیاری 1992ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کرے، ان دنوں کارکردگی خراب ہے لیکن میگا ایونٹ میں ٹیم جاگ سکتی ہے۔ جاوید میانداد نےکہا کہ کپتان مصباح الحق تو پرفارم کررہے ہیں لیکن کھلاڑیوں کو بھی پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئینٹی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر کہا کہ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہی کپتانی دی جاتی ہے جنہیں کئی بار ہٹایا جاتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ سعید اجمل کہ نہ ہونے سے فرق پڑے گا لیکن ان کی غیر موجودگی میں بھی ٹیم جیتنے کا عزم لیکر کھیلے۔

مزید خبریں :