پاکستان
19 ستمبر ، 2014

سیاسی جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کریگا؛ خورشید شاہ

 سیاسی جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کریگا؛ خورشید شاہ

اسلام آباد...... پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، اب ملاقات صرف جماعتوں کی قیادت سے ہو گی۔ ایوان سے خطاب میں انھوں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی بھی حمایت کر دی۔ خورشید شاہ نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ آزادی اور انقلاب کی باتیں کرنے والے عوام کو ورغلا نہیں سکتے،معصوم بچوں کو کفن پہنا کر دھرنے والے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وقت فیصلہ کرے گا کہ حکومت اور اپوزیشن کا فیصلہ درست تھا۔ خورشید شاہ نے اپوزیشن کے جرگہ کے اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی دو نمبرقیادت سے ملاقات نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ملک میں 20 نئے صوبوں کی بات کی جارہی ہے،سندھ کی 8 ہزار سالہ تاریخ ہے، اس کیلئے ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :