صحت و سائنس
19 اپریل ، 2012

پشاور:ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے فوگ اسپرے کرنے کی ہدایت

پشاور:ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے فوگ اسپرے کرنے کی ہدایت

پشاور… پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ڈینگی سے بچاو کے لیے فوگ اسپرے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد نے جیو نیوز کو بتا یا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہر میں فوگ اسپرے آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تین بڑے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا ئیں۔

مزید خبریں :