20 ستمبر ، 2014
کراچی...... پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز دورہ سری لنکا سے ہوچکا ہے، کھلاڑی ملک کیلئے کھیلیں ، جیت ضرور ملے گی۔ جیو نیوز کے نمائندے فیضان لاکھانی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کی کمی تو محسوس ہوگی لیکن امید ہے کہ ان کا متبادل بھی مل جائے گا۔