21 ستمبر ، 2014
اینچیون .......چین کی ٹینس ٹیم نے اپنی ہاکی ٹیم کی شکست کا بدلہ لے لیا،پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو شکست دی تو چائینز ٹیم نے پاکستان کو ٹینس ٹیم ایونٹ میں ہرا دیا .ٹینس ٹیم ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں چین نے پاکستان کو تین صفر سے ہرا دیا ،پہلے سنگلز میں چین کے وو دی نے محمد عابد کو جبکہ دوسرے سنگلز میں ژینگ ژی نے عقیل خان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی،ڈبلز میں بھی عابد اور عقیل خان کوئی سیٹ نہ جیت سکے۔